تعلیم صرف حصول ڈگری کا نام نہیں ‘ حق نواز

تعلیم صرف حصول ڈگری کا نام نہیں ‘ حق نواز

  

تھانہ (نمائندہ پاکستان) تعلیم صرف حصول ڈگری کا نام نہیں بلکہ تعلیم کا اصل مقصد راسخ العقید ہ مسلمان اور محب وطن شہری بننا اوربنانا ہے۔ بچے کی تعلیم و تربیت او ر شخصیت سازی اساتذہ، والدین، محکمہ تعلیم ۔ حکومتی اہلکار اور معاشرے کے افراد سب یکساں ذمہ داری ہے۔ نصاب کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگیوں میں حصہ لینا طلباء و طالبات کے لئے مفید اور ضروری ہے۔ ان خیا لات کا اظہار سپیریئر لالہ زار سکول اینڈ کالج تھانہ میں سالانہ سائنس اینڈ آرٹس یگز بیشن کے موقع ڈائریکٹر حق نواز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا۔ اس موقو پرنسپل سپیریئر سکول فاروق شاہ اوردیگر ماہرین تعلیم، سماجی و ادبی شخصیات ، والدین اور اساتذہ نے بھی ظہار خیال کرتے ہوئے کہا میٹرک اور انٹر امتحان میں مالاکنڈ بورڈ میں ادارے کے کردار کو سراہا۔۔ دو روزہ تقریب میں طلباے و طالبات سمیت والدین نے گرم جوشی کے ساتھ بڑی تعداد میں شرکت کی اور بچوں کی تخلیقی صلا حیتیں اُبھارنے اور انہیں مناسب ماحول اور موقع فراہم کرنے ادارے کے انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور دوسرے سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارون کو بھی ان کی تقلید کرنے کا مشورہ دیا۔ ایگزبیشن میں طلباء و طالبات نے اپنے ہاتھوں سے بنائے ہوئے ماڈلز رکھے تھے۔ تقریب میں اسسٹنٹ سیکرٹری مالاکنڈ بورڈ فدا جا ن شلمانی، اے ڈی ای او سپورٹس مالاکنڈ رئیس خان، پرنسپل لطیب باچا، پرنسپل اقبال حسین، پرنسپل ضا شاہ اور پرنسپل سعید الرحمٰن ، تھانہ پریس کلب کے صدر جنید اقبال اور سینئر صحافی حاجی فضل گل کے علاوہ کثیر تعداد میں سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ مہمانوں نے طلباء اور اساتذہ کی کوششوں کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ ادارہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گی، تقریب میں بچوں کی دلچسپی کے لئے میجک شو کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -