جمال خشوگی قتل ،عالمی برادری کا سعودی عرب پر مزید وضاحت کیلئے دباؤ
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب پر بین الاقوامی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے وہ صحافی جمال خشوگی کی موت کے واقعے کے بارے میں مزید سوالات کا جواب دے۔برطانیہ کے بریگزٹ کے وزیر نے استنبول میں سعودی قونصل خانے میں ہونیوالی ایک 'لڑائی' کے نتیجے صحافی کے ہلاکت کے موقف کو ’ غیر مصدقہ‘ قرار دیتے ہوئے سعودی عرب سے مزید وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔ڈومینک راب نے کہا ’ میں نہیں سمجھتا یہ مصدقہ ہے۔ ہم ترکی کی تحقیقات کی حمایت کرتے ہیں اور برطانوی حکومت چاہتی ہے اس موت کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔تاہم برطانوی وزیر نے صدر ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کیخلاف ممکنہ اقدامات کے بیان پر محتاط درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم ہوا میں ہاتھ کھڑے نہیں کر سکتے اور سعودعی عرب کے ساتھ تعلقات ختم نہیں کر سکتے اور یہ ایسا نہیں کہ بڑی تعداد میں برطانوی نوکریوں کا انحصار اس پر ہے بلکہ آپ اگر اپنے اتحادیوں پر اثر رکھتے ہیں تو آپ کو ان سے بات بھی کی جانی چاہیے۔دریں اثناء جرمن چانسلر اینگلا مرکل، فرانس اور کینیڈا کے وزیر خارجہ بھی سعودی عرب سے صحافی جمال خشوگی کی موت کے بارے میں مزید وضا حت طلب کی ہے۔دوسری جانب امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے سعودی حکومت شرمناک طریقے سے اور بار بار ایک کے بعد دوسرا جھوٹ بول رہی ہے۔