قبائلی اضلاع کی تاریخ میں پہلی بار باجوڑ میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی تقریب حلف برداری

قبائلی اضلاع کی تاریخ میں پہلی بار باجوڑ میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی ...

  

باجوڑ (نمائندہ پاکستان)باجوڑکے مرکزی شہر خار سول کالونی جرگہ حال میں باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی تقریب حلف برداری کی ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ترکانی اور اتمان خیل کے قومی مشران، علمائے کرام، تاجر برادری سمیت مقامی انتظامیہ نے شرکت کی اس موقع پر صدر چیمبر آف کامرس (آل پاکستان) غضنفر بلور،حاجی محمد افضل، حاجی افتخار صدر چیمبر آف کامرس ایبٹ آباد، ذاہد شنواری، فیض محمد، حاجی حبیب اللہ سمیت باجوڑ چیمبر آف کامرس کے سابق صدر حاجی لعلی شاہ، نومنتخب صدر افضل خان، سینئر نائب صدر سراج الدین خان سمیت تاجر برادری نے شرکت کی۔اے۔سی انوارالحق نے منتخب کابینہ سے حلف لیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر افضل خان اور سراج الدین خان نے باجوڑ کے تاجر برادری اور کاروباری شخصیات کو درپیش مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ میں قدرتی معدنیات کے وافر مقدار کرومائیٹ، نیپرائیڈ سمیت دیگر بے شمار معدنی ذخائر موجود ہیں لیکن حکومتی عدم توجہی کے باعث ہمارے نوجوان اندرونی اور بیرونی ممالک میں محنت مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔ان معدنیات پر خود ساختہ ٹیکسیں اور محکمہ سمیڈا میں اربوں کی کرپشن سے قبائلی اضلاع کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر بندش کیوجہ سے دو طرفہ تجارت ختم ہو چکی ہے جس سے دونوں طرف کے عوام معاشی بدحالی کے شکار ہو چکے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاک افغان تجارت کیلئے موثر منصوبہ بندی کے تحت آذادانہ تجارت کی اجازت دی جائے آخر میں اسسٹنٹ کمشنر انوارالحق نے منتخب کابینہ سے حلف لیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -