خشوگی قتل معاملہ ،پاکستان کا سعودی عرب اور ترکی میں رابطے کا خیرمقدم

خشوگی قتل معاملہ ،پاکستان کا سعودی عرب اور ترکی میں رابطے کا خیرمقدم

  

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) پاکستان نے ترکی میں قتل ہونیوالے سعودی صحافی جمال خشوگی کے معاملے کے حل کیلئے سعودی عرب اورترکی کے درمیان رابطے کا خیر مقدم کیا ہے۔ دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے پاکستان شاہ سلمان عبدالعزیز اور ترکی کے صدر طیب اردگا ن کے درمیان ہونیوالے رابطے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے سعودی صحافی کے قتل میں ملوث افراد کیخلاف تحقیقات کرکے معاملے کو سب کے سامنے عیاں کرینگے اور ایسے افرادکو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے۔

مزید :

صفحہ اول -