ضلعی سپورٹس مقابلے ضلع مالاکنڈ کے مختلف گراؤنڈز پر شروع

ضلعی سپورٹس مقابلے ضلع مالاکنڈ کے مختلف گراؤنڈز پر شروع

  

تھانہ ( نمائندہ پاکستان) محکمہ تعلیم مالاکنڈ کے زیر اہتمام ضلعی سپورٹس مقابلے ضلع مالاکنڈ کے مختلف گراؤنڈز پر شروع ہوگئے۔ تحصیل پریس سیکرٹری ہیڈ ماسٹر نور محمد زاہدکے مطابق پہلے دن کے فٹ بال میچوں میں گورنمنٹ ہائی سکول نل نے حراء سکول درگئی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے جبکہ دوسرے میچ میں ہائی سکول ہریان کوٹ نے ہائی سکول ملاکنڈ کوصفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر مقابلہ جیت لیا، کرکٹ میچوں میں ہائی سکول جلالہ نے ہائی سکول نرے تنگے اور آکسفورڈ ایجوکیشن اکیڈمی بٹ خیلہ نے ہائی سکول ہیبت گرام کو شکست دیدی۔ بیڈ مینٹن مقابلوں میں ہائی سکول جلال کوٹ نے انزر گے اور انٹی لیکچوول سکول بٹ خیلہ نے ہائی سکول میخ بند کو شکست دیکر پہلے دن کے مقابلے جیت لئے، ہاکی کا پہلا مقابلہ ہائی سکول مالاکنڈ نے ہائی سکول قالدرہ کو شکست دیکر اگلے میچ کے لئے کوالیفائی کرلیا ، جبکہ رسہ کشی کے مقابلوں میں اکسفورڈ ایجوکیشن اکیڈمی نے ہائی سکول نمبر ۲ بٹ خیلہ اور ہائی سکول ہیبت گرام نے سپیریئر لالہ زار کو مات دیدی جبکہ جولگرام اور طوطہ کان ہائیر سیکنڈری سکول کے مابین ہونے والا مقابلہ طوطہ کان نے واک اوور میں جیت لیا۔ گورنمنٹ شہید عادل شہزاد ہائی سکول تھانہ گراؤنڈ پر ٹورنامنٹ کا افتتاح قومی ترانے سے کیا گیا، اس موقع پر مختلف سرکاری اور نجی سکولوں کے سربراہان ، سپورٹس انچارج اور طلباء کھلاڑیوں کے علاوہ سینئر کھلاڑیوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -