چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد یاور علی آج سبکدوش ہو جائینگے

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد یاور علی آج سبکدوش ہو جائینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد یاور علی عہدے کی معیاد پوری ہونے پر آج پیر کے روز اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے،گورنر پنجاب کل منگل کے روز سینئر ترین جسٹس محمد انوارالحق سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس محمد یاور علی 62سال کی عمر ہونے پر آج پیر کے روز اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے ۔ ان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس ہوگا جس میں پرنسپل سیٹ سمیت علاقائی بنچز کے 42معزز ججز صاحبان ،ڈپٹی اٹارنی جنرل ،چیئرمین پاکستان بار،وائس چیئرمین پنجاب بار ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ، صدر لاہو رہائیکورٹ بار ، چیئر پرسن پنجاب بار، صدر ملتان بار،صدر ہائیکورٹ بہاولپور بار ، صدر ہائیکورٹ راولپنڈی بارشرکت کریں گے ۔ علاوہ ازیں سینئر ترین جسٹس محمد انوار الحق کل (منگل) کے روز اپنے عہدے کاحلف اٹھائیں گے جن سے گورنر پنجاب ، گورنر ہاؤس میں منعقدہ سادہ مگر پر وقار تقریب میں حلف لیں گے۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،ہائیکورٹ کے معزز ججز صاحبان سمیت وکلاء تنظیموں کے عہدیداران ، چیف سیکرٹری پنجاب ، آئی جی پنجاب اور دیگر شریک ہوں گے ۔
سبکدوش

مزید :

صفحہ اول -