پاک افغان طورخم بارڈ، باب چمن دو دن بندش کے بعد کھول دیئے گئے
لنڈی کوتل(این این آئی)افغانستان میں عام انتخابات کی وجہ سے پاک افغان طورخم سرحد کو دو دن وقفے کے بعد بروز اتوار کو دن گیارہ بجے ہر قسم ٹریفک اور عام آدمیوں کے آمدورفت کیلئے کھول دیا گیاسرکاری ذرائع کے مطابق دونوں طرف سے سینکڑوں مال بردار گاڑیاں اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ سرحد پار کر گئے۔طورخم سرحد کھولنے سے تاجروں اورٹرانسپورٹروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کیونکہ کئی دنوں سے بارڈرکے آس پاس سینکڑوں گاڑیاں اور کثیر تعداد میں لوگ پھنس چکے تھے واضح رہے کہ افغا نستان میں گزشتہ روز ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے باعث طورخم بارڈر کو دو دن کیلئے بند کیا تھا جس میں سیکو رٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے تاہم مریضوں اور میت کولے جانے کی اجازت تھی۔ادھر چمن پاک افغان سرحد باب دوسٹی گیٹ دو روزہ بندش کے بعد افغانستان کے صوبہ قندھار کے بارہ پولنگ اسٹیشنوں پرپارلیمانی انتخابات کے ملتوی ہونے پر کھول دیا گیا تمام تر تجارتی سرگرمیاں پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈٹ اور نیٹوسپلائی سمیت پیدل آمد ورفت بھی بحال ہوگیا ، سرحد کی بندش کی وجہ یہ تاجروں کو شدید مشکلات کا سامناتھا ،پاک افغان سرحد باب دوستی کو بند کرنے کا فیصلہ باہمی اتفاق سے کیا گیا تھا ،افغان سرحد کی بندش کی وجہ سے سرحدپربڑی تعداد میں لوگ اور مال بردار ٹرکوں کی لائنیں لگی ہوئی تھی جبکہ پاک افغان سرحدباب دوستی گیٹ کے کھولنے تمام تر تجارتی سرگرمیاں پاک افغان ٹرانذٹ ٹریڈاور نیٹوسپلائی سمیت مکمل طور پر پیدل آمد ورفت کیلئے بھی معمول کے مطابق کھول دیا گیاہے پاک افغان بارڈر کے کھولنے سے تمام تر تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔