ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے رحمان ملک کا وزیراعظم کو خط

ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے رحمان ملک کا وزیراعظم کو خط

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے۔ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے سابق وزیر داخلہ اور پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا ہے، خط میں رحمان ملک کا کہنا ہے اس وقت پاکستان تاریخ کی بدترین معاشی بدحالی سے گزر رہا ہے، معاشی بدحالی کا ذمہ دار موجودہ حکومت ہی کو قرار دینا انصاف نہیں ہوگا۔رحمان ملک نے وزیراعظم عمران خان کو خط میں مزید کہا کہ الزام تراشی کے بجائے ہمیں مل کر ملک کو موجودہ معاشی بدحالی سے نکالنا ہوگا۔

رحمن ملک

مزید :

صفحہ اول -