گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد‘ ملزم گرفتار

گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد‘ ملزم گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کامیاب کارروائی کے دوران موٹر کار سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ملزم موٹر کار کے زریعے 10 عدد 9mm پستول سمگل کر نے کی کو شش کر رہا تھا۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی شہزادہ کو کب فارو ق کو خفیہ زرائع سے اطلاع موصو ل ہوئی تھی کہ کسی بھی وقت اندرون شہر میں بھاری مقدار میں اسلحہ گاڑی کے زریعے سمگل کرنیکی کوشش کی جائیگی اس اطلاع پر ایس پی سٹی نے ڈی ایس پی سٹی ٹو ملک حبیب خان کی نگرانی میں اندرون شہر کے خصوصی مقامات پر ناکہ بندیوں کا حکم دیتے ہوئے،ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین (ہشتنگری) واجد شاہ، اے ایس آئی اسماعیل شاہ بمعہ دیگر نفری پولیس نے مو لوی جی ہسپتال نزد جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کے دوران موٹر کا ر نمبر WD/939 کو شک کی بنا پر روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے 10 عدد 9mmپستول برآمد کرکے ملزم ثناء اللہ ولد شفیق الرحمن سکنہ ماشوخیل بڈھ بیر کو گرفتار کر لیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا گیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -