نواز شریف ،شاہد خاقان عباسی کیخلاف غداری کیس کی سماعت آج ہو گی
لاہور( این این آئی) سابق وزرائے اعظم محمد نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف غداری کے مقدمے کی کارروائی کیلئے کیس کی سماعت آج ہوگی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں جسٹس عاطر محمود اور جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر پر مشتمل تین رکنی فل بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوں گے جبکہ نواز شریف ہائیکورٹ لاہور یا احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہونے سے متعلق اپنے وکلاء سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔ آمنہ ملک کی جانب سے سابق وزرائے اعظم کیخلاف غداری کے مقدمے کی کارروائی کیلئے درخواست دائر کی گئی ہے ۔ گزشتہ پیشی پر سابق وزرائے عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
غداری کیس