سپریم کورٹ میں زلفی بخاری کی تقرری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

سپریم کورٹ میں زلفی بخاری کی تقرری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کو دہری شہریت کی وجہ سے عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی جس کے بعد اس کی سماعت 24 اکتوبر کو مقرر کی گئی ہے۔گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان نے زلفی بخاری کو اپنا معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی مقرر کرتے ہوئے انہیں وزیر مملکت کا درجہ دیا تھا۔زلفی بخاری کی تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا اور درخواست گزار عادل چھٹہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ دہری شہریت کا حامل شخص رکن قومی اسمبلی منتخب نہیں ہو سکتا جبکہ معاون خصوصی نے بھی وہی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں جو منتخب رکن اسمبلی کرتا ہے۔لہٰذا زلفی بخاری کو فوری طور پر کام سے روکتے ہوئے عدالت ان کی تقرری کو کالعدم قرار دے۔درخواست میں وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ ڈویڑن کو فریق بنایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ جو کام براہ راست نہیں ہو سکتا وہ بلا واسطہ بھی نہیں کیا جا سکتا۔سپریم کورٹ میں وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی اہلیت کے خلاف اپیل کو سماعت کے لیے منظور کرلیا گیا ہے اور درخواست پر سماعت 24 اکتوبر کو ہوگی جبکہ زلفی بخاری کی اہلیت کے خلاف درخواست پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراضات اٹھا رکھے ہیں۔
زلفی بخاری

مزید :

صفحہ اول -