پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ کی تصاویر کا حقیقت سے تعلق نہیں،حمزہ شہباز

پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ کی تصاویر کا حقیقت سے تعلق نہیں،حمزہ شہباز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن ) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما ، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہاؤس کے چھ اراکین کو داخل نہ ہونے دئیے جانے کا نوٹس تشویش کی بات ہے احتجاج تو جمہوریت کا حسن ہے اسمبلی میں توڑ پھوڑ کی جو تصاویر وائرل کی گئیں ان کا حقیقت سے تعلق نہیں بلکہ یہ پری پلان سازش ہے، مسلم لیگ(ن) کو ایسے منفی ہتھکنڈوں سے جھکایا یا خاموش نہیں کیا جا سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن) اوکاڑہ کے رہنما ملک محمد امین کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی یا احتجاج اس سے قبل بھی ہر دور حکومت میں ہوتا رہا ہے لیکن اس احتجاج کو غلط رنگ دے کر اراکین کے داخلے کی پابندی کی روایات جمہوری روایت نہیں ، پارلیمنٹ کا ہر رکن کا احترام لازم ہوتا ہے اس معاملہ میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کردار بھی کوئی جمہوری کردار دکھائی نہیں دیتا سپیکر کی جانب سے ہاؤس کے چھ اراکین کے خلاف سخت کارروائی کے لیے تحریری کارروائی کی درخواست بھی ان کے منصب کو زیب نہیں دیتی ۔ پنجاب اسمبلی میں چھ اراکین کو داخلے کی اجازت نہ دئیے جانے پر کسی بھی لیگی رکن کے اسمبلی نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
حمزہ شہباز

مزید :

صفحہ اول -