ڈپلومیٹک انکلیو میں پولیس کو دھمکیاں دینے والی خاتون کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ

ڈپلومیٹک انکلیو میں پولیس کو دھمکیاں دینے والی خاتون کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیوٹی جج نے بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی میں ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہونے کی کوشش سے رو کنے پر سکیورٹی اہلکاروں کو دھمکیاں دینے والی خاتون کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔ڈاکٹر شہلا شکیل سیٹھی کوگزشتہ روز پولیس نے اسلام آباد کی سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کیا ،جس کے بعد انہیں ڈیوٹی جج عدنان رشید کے روبرو پیش کیا گیا، جہاں پو لیس کی جانب سے ملزمہ کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔اس موقع پر ڈاکٹر شہلا کے وکیل نے ضمانت کی درخواست کردی، جس میں موقف اختیا ر کیا گیا ایف آئی آر میں درج تمام دفعات قابلِ ضمانت ہیں،انکی موکلہ بیرون ملک سے کافی عرصے بعد پاکستان آئی ہیں، لیکن پولیس اہلکاروں نے رہنمائی کرنے کے بجائے دباؤ کا ماحول بنادیا، انکی موکلہ دل کی مریضہ ہیں اور دباؤ میں ذہنی حالت مفلوج ہوجاتی ہے۔تاہم عدالت نے ملزمہ کے وکیل کی جانب سے دائر درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دید یا۔جج عدنان رشید کا کہنا تھا تفتیشی افسر ملزمہ کا طبی معائنہ کرائیں، اگر طبی معائنے میں ملزمہ کو صحتمند قرار دیا جائے تو جیل بھجوا دیں اور اگر ڈا کٹر تجویز کرتے ہیں تو ہسپتال میں داخل کرادیں۔جج نے پولیس حکام کو وکیل صفائی کو واقعے کی ویڈیو کلپ دکھانے کی بھی ہدایت کی۔

خاتون ریمانڈ

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -