اسٹیل مل کے 550ریٹائرڈ ملازمین کے وکالت ناموں پر دستخطوں کی تقریب

اسٹیل مل کے 550ریٹائرڈ ملازمین کے وکالت ناموں پر دستخطوں کی تقریب

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹیل کے550ریٹائرڈ ملازمین کے وکالت ناموں پر دستخطوں کی تقریب ادارہ نورحق میں منعقد ہوئی ۔چیئرمین الکاسب فاؤنڈیشن سید عمر باقی ، جنرل سکریٹری محمد شفیق ،فنانس سکریٹری قرار احمد خان و دیگر ممبران نے اس تقریب میں پاکستان اسٹیل کے550ریٹائرڈ ملازمین سے وکالت ناموں پر دستخط کروائے ۔یاد رہے اس سے پہلے 3013ریٹائرڈ ملازمین کے مقدمات کا سندھ ہائی کورٹ سے ان کے حق میں پہلے ہی فیصلہ آچکا ہے ۔پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ ملازمین نے اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’الکاسب فاؤنڈیشن ‘‘ اور ان کی ٹیم کا پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کے حصول کا کام قابل تعریف ہے اور جذبہ خدمت کی ایک بہترین مثال ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -