ڈیزل سے بھری لوڈنگ پک اپ میں آگ بھڑک اٹھی

ڈیزل سے بھری لوڈنگ پک اپ میں آگ بھڑک اٹھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیل ٹاؤن تھانے کے علاقے گلشن حدید نیشنل ہائی وے سسی ٹول پلازہ کے قریب ڈیزل سے بھری لوڈنگ پک اپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی اور پوری پک اپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پک اپ میں آگ لگنے سے نیشنل ہائیو ے پرٹریفک بھی معطل ہو گیا ۔ پک اپ میں آگ لگنے کی اطلاع پر پولیس اورفائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی اور تھوڑی دیرمیں فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا اس دوران لوڈنگ پک اپ مکمل طور پر جل گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ اواسٹیل ٹاون راورفیق نے بتایا کہ لوڈنگ پک اپ نجی سیلولر کمپنی کے ٹاورز کے لیے نصب جنریٹر کو ڈیزل فراہم کرنے جا رہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ پک اپ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی اور آتشزدگی کے باعث کس قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا