جامعہ سندھ میں SPPRA کے تحت ’’کیپسٹی بلڈنگ ورکشاپ ‘‘ کا اہتمام

جامعہ سندھ میں SPPRA کے تحت ’’کیپسٹی بلڈنگ ورکشاپ ‘‘ کا اہتمام

  

حیدرآباد(بیورورپورٹ) جامعہ سندھ میں سندھ پبلک پروکیورمینٹ ریگیولیٹری اتھارٹی (SPPRA) کی جانب سے جامعہ سندھ کے انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے تعاون سے دو روزہ کیپیسٹی بلڈنگ ورکشاپ منعقد کیا گیا، جس میں سپرا کے میسو اوپن آن لائن کورس (MOOC) کے بارے میں تربیت دی گئی۔ اس ورکشاپ میں جامعہ سندھ، مہران یونیورسٹی اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹی سمیت سندھ کے مختلف سرکاری، نیم سرکاری اور خودمختیار اداروں کے افسران و ملازمیں نے حصہ لیا۔ دو روزہ ورکشاپ کے دوران سپرا کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ماسٹر ٹرینر محمد ایوب قائمخانی کی جانب سے سپرا کے رولز،ڈاکیومینٹیشن،پبلک فنڈز کے استعمال کے قانونی طریقے کار، اور جدید سافٹ ویئر کے استعمال وغیرہ کے بارے میں تربیت دی گئی۔ ورکشاپ میں مختلف اداروں کے 38 نمائندوں نے شرکت کر کے تربیت حاصل کی۔ ورکشاپ کے دوسرے اور آخری دن سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ اس قسم کے ورکشاپس کے ذریعے نا صرف قاعدے قوانین کے بارے میں معلومات حاصل ہوتی ہے بلکہ ذمیواریوں کی ادائیگی کے سلسلے میں بھی کافی مدد حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس ورکشاپ کے شرکائنے سپرا کے رولز کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی ہوگی اور وہ یہ معلومات اپنے اداروں میں کام کی بہتری کے سلسلے میں عمل میں لائینگے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک فنڈز قوم کی امانت ہوتے ہیں جن کا صحیح استعمال ہمارے فرائض میں شامل ہے، اس قسم کے ورکشاپس اس حوالے سے مکمل آگاہی و رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے سپرا کے مئنیجنگ ڈائریکٹر محمد حسن غوری اور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ایوب خان قائمخانی کو جامعہ سندھ میں آنے پر خوش آمدید کہا اور انہیں آئی ٹی شعبے کے تعاون سے کامیاب ورکشاپ منعقد کرانے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سپرا کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد اسلم غوری نے ورکشاپ کے سلسلے میں تعاون کرنے پر شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت، آئی ٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر امداد علی اسماعیلی اور پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھنبھاٹی سمیت ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ورکشاپ کے مقاصد اور فوائد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اس ورکشاپ میں ٹریننگ حاصل کرنے والے سپرا کی جانب سے سرٹیفائیڈ ہو چکے ہیں اور پروکیورمینٹ کمیٹیز سمیت ملحقہ دیگر کمیٹیز کے میمبر بن سکیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے جامعہ سندھ سمیت مختلف اداروں سے سپرا کی جانب سے کیے گئے ایم او یو اور جاری سرٹیفکیشن کورسز سمیت سپرا رولز کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی۔ اس تقریب میں جامعہ سندھ ٹھٹھہ کیمپس کے فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر سرفراز حسین سولنگی، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم چانڈیو، انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر امداد علی اسماعیلی، پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھنبھاٹی و دیگر شریک تھے۔ آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے ورکشاپ کے شرکائمیں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -