ایریل بنڈلڈ کیبل کی تنصیب کے دوران دخل اندازی کی گئی، کے الیکٹرک

ایریل بنڈلڈ کیبل کی تنصیب کے دوران دخل اندازی کی گئی، کے الیکٹرک

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی یونیورسٹی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایریل بنڈلڈ کیبل کی تنصیب کے دوران چند عناصر کی جانب سے دخل اندازی کی گئی۔ کنڈوں سے پاک ایریل بنڈلڈ کیبل کی تنصیب میں خلل ڈالنے کیلئے چند مکینوں کی جانب سے پروپیگنڈا کرکے ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش بھی کی گئی تاہم سوسائٹی انتظامیہ نے مذاکرات کی پیشکش قبول کرکے ان عناصر کی کوشش کو ناکام بنادیا۔کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی یونیورسٹی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں نقصانات میں کمی اور بجلی کی فراہمی مزید بہتر بنانے کیلئے ایریل بنڈلڈ کیبل کی تنصیب کا عمل جاری ہے۔ اس سے قبل الطاف ٹاؤن، گزدرآباد، مخدوم بلاول گوٹھ، رحمت چوک جیسے علاقوں میں اے بی سی کی تنصیب کے ذریعے بجلی کی فراہمی میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -