حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسا دیا ،پرویز ملک

حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسا دیا ،پرویز ملک

  

لاہور( سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسا دیا ہےِ اور اب قوم کولالی پاپ دکھا کر جھوٹی تسلیاں دینے کی کوشش کررہے ہیں، وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) نے بے مثال عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کیاپنجاب حکومت نے بجٹ میں ٹیکسز کی شرح میں بے پناہ اضافہ کرکے عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبا دیا ہے،پی ٹی آئی کی حکومت کے اس بجٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ اسے بنانے والوں کا کوئی معاشی وژن ہے نہ ہی معاشی پلان یا پالیسی ہی ان کے پاس ہے ۔

جس سے ملک وقوم کے دکھوں کا علاج ممکن ہوتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزپارٹی دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسید توصیف شاہ ارکان اسمبلی میاں مرغوب احمد، چوہدری شہباز، سعدیہ تیمور، جاوید اقبال ،رانا احسن شرافت ،کشور باجوہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ،انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک پاکستان کی عوام کے لئے اللہ کے فضل و کرم سے ایک تحفہ،ایک گیم چینجر ہے،اس کے نتیجے میں پاکستان کی معاشی ترقی ہوئی ہے اس خطہ کی خوشحالی ہو گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوئے اس لئے سی پیک کو منجمند یا رول بیک کرنا ملک کی 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہو گی کیونکہ اس پراجیکٹ سے برآمدات میں اضافہ ہو گا اور صنعتی و زرعی ترقی ممکن ہوگی۔ ہمیں کفران نعمت نہیں کرنا چاہئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -