ویو رچرڈز کا ریکارڈ پاش پاش،شمرون کی تیز ترین 3 ون ڈے سنچریاں

ویو رچرڈز کا ریکارڈ پاش پاش،شمرون کی تیز ترین 3 ون ڈے سنچریاں

  

گوہاٹی(اے پی پی) ویسٹ انڈین بلے باز شمرون ہٹمائر نے بھارت کے خلاف پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی تیسری سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی وہ تیز ترین تین ون ڈے سنچریاں بنانے والے ویسٹ انڈین بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے ویسٹ انڈیز کی طرف سے تیز ترین تین سنچریاں بنانے کا سابق ہم وطن کھلاڑی ویون رچرڈز کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا، رچرڈز نے 16 اننگز میں کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ ہٹمائر نے 13 اننگز میں سنگ میل عبور کر کے ملکی ریکارڈ اپنے نام کیا، ہٹمائر 106 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد جدیجا کی گیند کا نشانہ بنے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -