3 دوست ممالک کی ’50 لاکھ گھر‘ منصوبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش

3 دوست ممالک کی ’50 لاکھ گھر‘ منصوبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تین دوست مختلف ممالک نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی۔وزیراعظم عمرا ن خان کی جانب سے50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان کے بعد تین مختلف ممالک نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق منصوبے میں مختلف ممالک کی جانب سے گھروں کی تعمیر کی پیشکش پر غوروفکر جاری ہے۔وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ کے مطابق اسلام آباد کے پائلٹ پراجیکٹ پر کام شروع کیا جا چکا ہے جبکہ اسلام آباد میں فیڈرل گور نمنٹ ہاؤسنگ فیڈریشن کے پاس ڈیڑھ لاکھ لوگ بھی رجسٹرڈ ہیں۔

پیشکش

مزید :

کراچی صفحہ اول -