خشوگی کیس میں عدلیہ کو مکمل خود مختاری حاصل ہوگی ،سعودی وزیرعدل

خشوگی کیس میں عدلیہ کو مکمل خود مختاری حاصل ہوگی ،سعودی وزیرعدل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض (این این آئی)سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کا واقعہ مملکت کے خود مختار علاقے (استنبول میں سعودی قونصل خانے) میں رونما ہوا ہے ۔تمام قواعد وضوابط کی تکمیل کے بعد اس کا مقدمہ سعودی عدالتوں میں چلایا جائے گا اور عدالتوں کو اس کی سماعت میں مکمل آزادی اور خود مختاری حاصل ہوگی۔یہ بات سعودی عرب کے وزیر انصاف اور سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر ولید بن محمد الصمعانی نے ایک بیان میں کہی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عدالتوں کو کیس کی سماعت میں مکمل آزادی ہوگی ،تمام ضروری ضابطوں کی تکمیل کے بعد اس کی سماعت کا آغاز کیا جائے گا۔ جمال خشوگی کی الم ناک موت کے افسوس ناک واقعے کے بعد شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے جاری کردہ فرامین اور فیصلے ریاست کی حکمتِ عملی کا تسلسل ہیں ۔انھوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب میں عدلیہ کا ادارہ اسلامی قانون کے اصولوں اور عدل کی اقدار کی بنیاد پر قائم کیا گیا تھا اور مملکت سعودی عرب بھی ان ہی اصولوں ، اقدار اور شریعت کے تقاضوں کے نفاذ کو ملحوظ رکھ کر قائم کی گئی تھی۔سعودی عرب انصا ف کے معاملے میں پْرعزم ہے اور اس کو میڈیا کے ذرائع سے جارحانہ کردار کا مظاہرہ کرنے والوں کے ذریعے عدم استحکام کا شکار نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ایسے لوگ پیشہ واریت کے حامل ہیں اور نہ ان کی کوئی ساکھ ہے۔
سعودی وزیر