کراچی ضمنی الیکشن میں صدر مملکت نے بھی ووٹ کاسٹ کیا

کراچی ضمنی الیکشن میں صدر مملکت نے بھی ووٹ کاسٹ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) ضمنی الیکشن کے سلسلے میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247 اور سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 111 میں گزشتہ روز پولنگ ہوئی، جہاں نامور شخصیات نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈیفنس ماڈل ہائی سکول میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جہاں ان کی آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔صدر پاکستان نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو بھی کی، ان کا کہنا تھا ’ووٹ کس کو دیا یہ تو نہیں بتا سکتا لیکن اپنی پسندیدہ پارٹی کو وو ٹ دیا ہے۔صدر پاکستان کا مزید کہنا تھا ضمنی انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ کم ہی ہوتا ہے تاہم میں عوام سے ووٹ ڈالنے کی درخواست کرتا ہوں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ڈی ایچ ایگرلز کالج فیز 8کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹ ڈالا۔ایم کیو ایم پاکستان کی رہنما نسرین جلیل نے اپنا ووٹ گورنمنٹ ڈگری کالج زم زمہ میں کاسٹ کیا۔پیپلز پارٹی کے امید وار قیصر نظامانی نے سرسید میڈیکل کالج بلاک 5 کلفٹن میں ووٹ کاسٹ کیا۔پی ایس 111 سے آزاد امیدوار جبران ناصر نے بھی اپنے حلقے میں ووٹ کاسٹ کیا۔اداکار عابد علی بھی حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے گھر سے نکلے، انہوں نے ڈی اے ماڈل اسکول ڈی ایچ اے فیز7 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
ووٹ کاسٹ