کو لگام میں بھی 9کشمیری شہید،بھارتی مظالم کیخلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے ،کرفیو نافذ ،موبائل ،انٹرنیٹ سروس بند،حریت کانفرنس نے آج وادی میں ہڑتال کی کال دیدی

کو لگام میں بھی 9کشمیری شہید،بھارتی مظالم کیخلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے ،کرفیو ...

  

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں )مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران اتوار کو ضلع کولگام کے علاقے لارو میں 9کشمیری نوجوان شہید کر د ئیے ، نوجوانوں کی شہادت پر کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا، بھارتی افواج نے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے علاقے میں کرفیو نافذ کر د یا ہے ،بھارتی فوج کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی کیخلاف حریت کانفرنس نے آج پیر کو مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کا اعلان کردیا، بھارتی فوج ، سینٹرل ریزو پولیس فورس اور سپیشل آپریشن گروپ نے لارو میں محاصرے اور تلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ایک رہائشی مکان کو گولہ بار ی کے ذریعے تباہ کر دیا جس کے ملبے سے 3 نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ قابض فورسز کے آپریشن کے بعد علاقے کے لوگ جب تباہ شدہ مکان کا ملبہ ہٹا رہے تھے تو مکان میں بھارتی فوج کی طرف سے لگایا گیا بم پھٹنے کے نتیجے میں 1 نوجوان موقع پر شہید جبکہ متعد د زخمی ہو گئے جن میں سے 2بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ قابض بھارتی فورسز نے محاصرے کی کارروائی کے دوران پر امن مظاہرین پر فائرنگ کر کے متعدد نوجوانوں کو زخمی کر دیا جن میں سے2 ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک جھڑپ میں دو بھارتی فوجی زخمی ہو گئے تھے۔قابض فوج نے احتجاج کو کچلنے کیلیے نہتے لوگوں پر گولی چلادی جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے بھارتی مظالم کے خلاف لوگ احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے، اس موقع پر فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد کشمیری مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔دوسری جانب قابض انتظامیہ نے ضلع کلگام میں کرفیو نافذ کردیا ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔دو روز قبل بھی قابض بھارتی فوج نے بارہ مولا میں فائرنگ کرکے 4 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔تحریک حریت جموں کشمیر کے رہنما محمد اشرف صحرائی نے پلوامہ میں بھارتی فوج کے ہاتھوں حاملہ کشمیری خاتون کی شہادت پر کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو شہید کرنے اور ان کی املاک کو نقصان پہنچانے کے لیے اپنے فوجیوں کو کھلا چھوڑ دیا ہے۔۔ سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک پر مشتمل ’’مشترکہ مزاحتمی قیادت ‘‘ نے شہری ہلاکتوں کے خلاف آج یعنی سوموار کو وادی میں ہڑتال کرنے کی کال دی ہے، جنوبی ضلع پلوامہ کے مخدم محلہ پاتھن پلوامہ میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2فورسز اہلکار شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ فورسز اہلکاروں نے ایک نوجوان کو دبوچ کر اْس کی ہڈی پسلی ایک کردی جس کے نتیجے میں وہ خون میں لت پت ہو گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ نوجوان کو نازک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا۔ فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی جس کی وجہ سے آس پاس علاقوں میں خوف ودہشت کا ماحول پیدا ہو گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ فوج نے مقامی لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کی صلاح دی ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاتھن پلوامہ میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران عسکریت پسند رہائشی مکا ن سے باہر آئے اور اندھا دھند فائرنگ کے ساتھ ساتھ گرنیڈ بھی داغے جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوئے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -