افغان پارلیمانی انتخابات اختتام پذیر،طور خم بارڈر کو ہر قسم کی آمد رفت کیلئے کھل دیا گیا

افغان پارلیمانی انتخابات اختتام پذیر،طور خم بارڈر کو ہر قسم کی آمد رفت کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر ( بیور و رپورٹ) افغان پارلیمانی انتخابات احتتام پذیر،طورخم بارڈرکو ہر قسم کی آمد رفت کیلئے کھول دیا گیاسرکاری زرائع کے مطابق افغانستان میں عام انتخابات کے احتتام پر پاک افغان سرحد کو ہر قسم کی آمدو رفت کے لئے کھول دیا گیا ہے پاک افغان سرحد طورخم کو ہر قسم ٹریفک اور آمد رفت کیلئے کھول دیا گیاسرحد کھولنے کے بعد طورخم میں تجارتی سرگرمیاں شروع ہو گئیں اور بارڈر کے دونوں اطراف گاڑیاں رواں دواں ۔ دوسری جانب بارڈر کھولنے کے بعد افغان ٹرانزٹ اور نیٹو فورسز کے لئے سپلائی بھی بحال کردی گئی ہے واضح رہے کہ افغانستان میں گزشتہ روز پارلیمانی انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کی غرض سے پاک افغان سرحد کو عارضی طور پر دو دن کے لئے بند کیا گیا تھاتاہم گزشتہ روز افغان پارلیمانی انتخابات کے دوران بم دھماکوں اور حملوں میں تقریباٰ چوالیس افراد جاں بحق ہوئے تھے اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔