اسحاق ڈارنعرہ تکبیر لگائیں اورواپس آئیں،مشاہد اللہ

اسحاق ڈارنعرہ تکبیر لگائیں اورواپس آئیں،مشاہد اللہ

  

اسلام آباد( آن لائن) مسلم لیگ (ن)کے سینٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے اقتدار انجوائے کیا، اب واپس آئیں،اسحاق ڈارنعرہ تکبیر لگائیں اورواپس آئیں بھلے جیل میں ڈالیں۔سینئررہنما مسلم لیگ ن سینٹر مشاہد اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اورمریم مقدمات کاسامنا کرسکتے ہیں تو اسحاق ڈارکوبھی واپس آنا چاہئے،نوازشریف اورمریم نوازاب سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے، چودھری نثارکی مسلم لیگ ن میں واپسی میں کوئی حرج نہیں،چودھری نثار کسی پارٹی میں شامل نہیں ہوئے،اب نوازشریف اورمریم الیکشن سے پہلے والے روپ میں واپس آئیں گے، پرویزالہٰی سپیکرپنجاب اسمبلی ہیں یا نیب پنجاب کے چیف؟شہبازشریف نے ہمیشہ بھائی کا ساتھ دیا ہے، مریم نوازاگرنوازشریف کی جانشین بنتی ہیں تو یہ وراثت یابادشاہت نہیں ہوگی،سودے بازی کی کوشش ہوتی رہی یہ کرلیں تودھرنا نہیں ہوگا،پانامانہیں ہوگا۔ موجودہ وزیر اطلاعات دھڑلے سے جھوٹ بولتا ہے،گنڈاپورنے لندن پلان کی حقیقت تسلیم کی جوغیرمعمولی بات ہے، انہوں نے کہا کہ لندن پلان کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنناچاہئے، عمران خان جانتے ہیں شفاف الیکشن کے تحت وہ کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے تھے،انتخابات کوشفاف ثابت کردیں تو حکومت کو5سال ملنے چاہئیں،دھاندلی ثابت ہوتو حکومت کوایک دن میں مستعفی ہوجانا چاہئے،ان کا کہناتھا کہ میری وزارت سے استعفا لینے والوں میں اپنوں کو جلدی تھی۔

مشاہد اللہس

مزید :

کراچی صفحہ اول -