کشمیریوں کے قتل عام پر عالم اسلام کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے :بلاول بھٹو

کشمیریوں کے قتل عام پر عالم اسلام کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے :بلاول بھٹو

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کی شہادتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عالمی برادری نے کشمیریوں کے معاملے پر خاموشی سادھ رکھی ہے جبکہ مودی سرکار نہتے کشمیریوں کا قتلِ عام کر رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ عالمی ادارے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بربریت کو روکنے کے لیئے بھارت پر سفارتی دباو ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائے گی،کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کر تے ہیں اور مقبوضہ کشمیر کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔پیپلز پارٹی مقبوضہ کشمیری عوام کے لیئے آواز اٹھاتی رہے گی ہم کشمیری عوام کی اخلاقی اور سفارتی حمایت ہر سطح پر جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا ہو گئی ہے افسوس عالمی برادری کی توجہ اس جانب مبذول نہیں ہو رہی معصوم کشمیریوں کا واحد قصورحق خود ارادیت کا مطالبہ ہے بھارت کو نہتے کشمیریوں کا حق سلب کرنے سے روکا جائے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -