جناح اسپتال میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

جناح اسپتال میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی جناح اسپتال میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔دو روز قبل جناح اسپتال میں لائے گئے کانگو وائرس میں مبتلا 18ویں مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ کراچی میں قائم جناح اسپتال میں لائے گئے ایک اور مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی،جناح اسپتال کی ڈائریکٹر سیمی جمالی کے مطابق 28 سالہ نہال نامی مریض کراچی کے علاقے جام گوٹھ ملیر کا رہائشی ہے جسے دو روز قبل اسپتال لایا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے معائنے کے بعد مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی جسکا علاج اس وقت جاری ہے۔سیمی جمالی کے مطابق جناح اسپتال میں رواں سال اب تک کانگو وائرس میں مبتلا 18 افراد اسپتال لائے جاچکے ہیں۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -