نواز شریف کی قانونی مشیروں سے مشاورت،شہباز شریف کیخلاف کیسز میں تمام آپشنز بروئے کار لانے کی ہدایات

نواز شریف کی قانونی مشیروں سے مشاورت،شہباز شریف کیخلاف کیسز میں تمام آپشنز ...

  

جاتی امرا(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی ) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف نے جاتی امراء رائے ونڈ میں قانونی ماہرین سے مشاورت کی ،شہباز شریف کے خلاف کیسز میں تمام قانونی آپشنز بروئے کار لانے کی ہدایت کی گئی ۔ بتایاگیاہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے سینیٹر رانا مقبول ،اعظم نذیر تارڑایڈووکیٹ ، امجد پرویز ایڈووکیٹ اور(ن) لیگ لائرز ونگ کے نصیر بھٹہ ایڈووکیٹ نے جاتی امراء رائے ونڈ میں طویل ملاقات کی جس میں شریف خاندان کے خلاف زیر سماعت مقدمات کا جائزہ لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے قانونی مشیروں سے بالخصوص آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار شہباز شریف کے کیس کے حوالے سے مشاورت کی اور وکلاء کو ہدایت کی کہ تمام قانونی آپشنز بروئے کار لائے جائیں اور آئندہ سماعت پر جسمانی ریمانڈ کی سختی سے مخالفت کی جائے ۔نصیر بھٹہ ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات میں مختلف زیر سماعت کیسز پر تبادلہ خیال اورقانونی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سماعت پر نیب کی جانب سے شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سختی سے مخالفت کی جائے گی۔

نوازشریف کی مشاورت

مزید :

کراچی صفحہ اول -