یکم نومبر کو امارات کا پرچم لہرایا جائے، شیخ محمد بن راشد

یکم نومبر کو امارات کا پرچم لہرایا جائے، شیخ محمد بن راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی(آئی این پی ) دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے تمام سرکاری ونجی اداروں کے علاوہ شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ یکم نومبر کو امارات کا پرچم لہرایا جائے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یکم نومبر کو صبح 11بجے تمام سرکاری ادارے، نجی کمپنیاں اور شہری ایک وقت میں امارات کا پرچم بلند کریں گے۔ اس دن متحدہ عرب امارات پرچم کا دن منارہا ہے۔ امارات کا پرچم ہماری عزت ووقار ، ہماری تاریخ اور خود مختاری کی علامت ہے۔ میں تمام شہریوں سمیت وزارتوں اور اداروں کو ہدایت دیتا ہوں کہ یکم نومبر کو صبح 11بجے امارات کا پرچم لہرایا جائے۔

مزید :

عالمی منظر -