ژیامن میں بین الاقوامی یونیورسٹی کنسورشیم کاقیام

ژیامن میں بین الاقوامی یونیورسٹی کنسورشیم کاقیام

  

ژیامن(آئی این پی/شِنہوا)21صدی کی شاہراہ ریشم سے وابستہ 17ممالک کی60یونیورسٹیوں نے ایک بین الاقوامی یونیورسٹی کنسورشیم قائم کیا ہے۔جس کا افتتاح چین کے مشرقی صوبے فجیان کے دارالحکومت زیامن میں گذشتہ روز کیا گیا۔ کنسورشیم کا سیکرٹریٹ ژیامن یونیورسٹی میں قائم کیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں کنسورشیم کی رکن یونیورسٹیوں نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہکنسورشیم اعلیٰ تعلیم،سائنسی تحقیق اور ثقافتی تبادلے کے لیے تعاون کو فروغ دیگا۔ان یونیورسٹیوں میں یونیورسٹی آف شیفیلڈ، ساربونے یونیورسٹی،یونیورسٹی آف میلبورن،وکٹوریہ یونیورسٹی آف ولنگٹن اور چین کی نان یانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی شامل ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -