مکاؤ کیلئے چین کے اعلیٰ نمائندے بلڈنگ سے گر کر ہلاک

مکاؤ کیلئے چین کے اعلیٰ نمائندے بلڈنگ سے گر کر ہلاک

  

بیجنگ(آئی این پی)مکاؤ کیلئے چین کے اعلیٰ سطح کے نمائندے گذشتہ روز ایک بلڈنگ سے گر کر ہلاک ہو گئے۔59سالہ زینگ زیاؤ سانگ مکاؤ کے لیے چین کے رابطہ آفس کے سربراہ تھے۔ وہ کچھ عرصہ سے زہنی دباؤ کا شکار تھے،چینی حکومت سٹیٹ کونسل کے ہانگ کانگ اور مکاؤ آفس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چینی حکومت نے تعزیت کے لیے ایک وفد مکاؤ بھیجا ہے تاہم بیان میں زینگ کی موت کی کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئی۔زینگ کو اس عہدے پر ستمبر2017میں مقرر کیا گیا تھا۔

وہ چینی کمیونسٹ پارٹی مرکزی کمیٹی کے رکن تھے اور چین کی حکمران جماعت کی اعلیٰ قیادت میں شامل تھے۔وہ چین کے جنوب مغربی ساحلی صوبے فجیان کے گورنر بھی رہ چکے ہیں،مقامی حکومت اور بیجنگ کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے تھے۔چینی رہنماؤں نے ان کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -