بھارت میں2گروپوں میں تصادم،مجسٹریٹ سمیت متعدد زخمی

بھارت میں2گروپوں میں تصادم،مجسٹریٹ سمیت متعدد زخمی

  

لکھنو(آئی این پی ) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع گونڈا کٹرا بازار علاقے کے براوگاوں میں انتظامیہ کی موجودگی میں 2گروپوں میں تصادم ہوگیا۔لوگوں نے ایک دوسرے پر جم کر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں ڈی ایم، سی او اور پولیس اہلکاروں سمیت متعدد زخمی ہوگئے۔ حالات قابو سے باہر ہوتے ہوئے دیکھ کر انتظامیہ نے دیگر اضلاع سے پولیس فورس طلب کرکے متاثرہ علاقوں میں تعینات کردی تاہم حالات اب بھی کشیدہ ہیں۔اطلاع کے مطابق کٹرا تھانے کے براو گاوں میں لوگ حضور پورکرنیل گنج کے راستے سے مورتی لے جانا چاہتے تھے جہاں نندورا ور کھندورا قبیلے کے لوگ بڑی تعداد میں آباد ہیں۔انہوں نے مورتی ادھر سے لے جانے سے منع کردیا جس پر تنازعہ پیدا ہوگیا اورہزاروں کی تعداد میں دونوں طبقے کے لوگ آمنے سامنے آگئے۔ تنازع اتنا بڑھا کہ دونوں طبقے ایک دوسرے پرلاٹھی ڈنڈوں سے حملہ آور ہوگئے اور پتھراو شروع کردیا۔

مزید :

عالمی منظر -