آج نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا افتتاح

آج نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا افتتاح

  

اسلام آباد (آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی آج پیر کونیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا افتتاح کریں گے ۔ جس کے بعد نادرا کی جانب سے باضابطہ طورپر (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

شہر یو ں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا جائیگا۔ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں نادرا میں رجسٹریشن کا عمل شروع ہوجائیگا۔ وفاقی دارلحکومت میں بلیو ایریا، سیکٹر جی الیون فور اور سیکٹر آئی ٹین تھری میں سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ اسی طرح کوئٹہ ، سکھر ، فیصل آباد ، سوات ، مظفر آباد ، گلگت میں ابتدائی طورپر قائم نادرا سینٹرز پر فارم جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ وزیر مملکت داخلہ شہریار خان آفریدی آج بلیو ایریا میں باضابطہ طورپر نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

افتتاح

مزید :

ملتان صفحہ آخر -