وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے
وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر خزانہ اسد عمر کے ہمراہ آج دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں 23 اکتوبر سے ’مستقبل کے سرمایہ کاری اقدامات‘ پر 3 روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کو دورے کی دعوت شاہ سلمان بن عبد العزیز نے دی ہے اور وزیراعظم کانفرنس میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور معاشی مواقع پر روشنی ڈالیں گے۔وزیراعظم اپنے آئندہ 5 سالہ وڑن سے دنیا کو آگاہ کریں گےاور وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہشمند کاروباری شخصیات سے بھی ملیں گے۔

عمران خان، شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔سعودی عرب میں منعقدہ سرمایہ کاری کانفرنس میں 90 ممالک سے 3ہزار 800 مندوب شرکت کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ وزیراعظم28اکتوبرکوملائیشیاجائینگے جہاں وہ پاک ملائیشیاتعلقات،معاشی تعاون پربات کریں گے،وزیراعظم 29اکتوبر کووطن واپس آئیں گے اور معاشی ٹیم کے ساتھ مشاورت کریں گے،سعودی عرب اورملائیشیا کے دورے کے بعدوزیراعظم3 نومبرکو چین جائیں گے،چینی قیادت سے سی پیک اورمعاشی تعاون پربات ہوگی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -