شیریں مزاری نے جب کوک سٹوڈیو کا ” کوکوکورنیا “ گانا سنا تو ان سے برداشت نہ ہوا اور ایسی بات کہہ دی کہ سن کر کوک سٹوڈیو کی پوری ٹیم دنگ رہ جائے گی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹی وی ڈراموں سے مقبولیت حاصل کرنے والے احد رضا میر کے کوک اسٹوڈیو سیزن 11 میں گائے گئے ڈیبیو گانے پر مداحوں کی تنقید کا سلسلہ تو جاری ہی تھا کہ اب اس میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بھی اپنا حصہ ڈال دیا۔
کوک اسٹوڈیو سیزن 11 میں احد رضا میر کا ڈیبیو گانا ’کوکو کورینا‘ 19 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے گلوکارہ مومنہ مستحسن کے ساتھ گلوکاری کی تھی۔
’کوکو کورینا‘ لیجنڈری چاکلیٹی ہیرو وحید مراد پر فلمایا گیا احمد رشدی کا گانا ہے جو آج تک مقبول ہے، تاہم کوک اسٹوڈیو میں پیش کیا گیا اس گانے کا ریمیک ورڑن مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام ہوگیا۔پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے لکھاکہ ”خوفناک! ایک عظیم کلاسک کو تباہ کر دیا گیا- کوک اسٹودیو نے اس کلاسک گانا کے اس طرح کے قتل عام کی اجازت آخر کیوں دی؟۔“
واضح رہے کہ شائقین نے جہاں احد رضا میر کی گلوکاری کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں سب نے مل کر کوک اسٹوڈیو سیزن 11 کے پروڈیوسرز زوہیب قاضی اور علی حمزہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔دوسری جانب ’آفریں آفریں‘ گانے سے مشہور ہونے والی گلوکارہ مومنا مستحسن کو بھی منفی تبصروں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔