غیرقانونی بھرتیوں کا کیس، ڈاکٹرمجاہداوردیگرملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیجنے کاحکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں احتساب عدالت نے ڈاکٹرمجاہداوردیگرملزمان کوجیل بھجوانے کی نیب کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ڈاکٹرمجاہداوردیگرملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیجنے کاحکم دے دیا۔ احتساب عدالت میں پنجاب یونیورسٹی میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔سابق وی سی ڈاکٹرمجاہدکامران سمیت ڈاکٹرکامران زاہد،ڈاکٹرراس مسعود،امین اطہرکو بھی احتساب عدالت میں پیش کیاگیا۔اس بار مجاہد کامران سمیت دیگر ملزمان کو بغیر ہتھکڑی کے پیش کیا گیا۔ڈاکٹر مجاہد کامران کے وکیل نے عدالت کے روبرو کہا کہ اگر الزامات ثابت نہ ہوئے تو ملزمان کو رہا کیا جائے۔واضح رہے کہ نیب نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی تھی۔