انورمجید کوراولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کرادیتے ہیں،سندھ کے ڈاکٹرز کی رپورٹس پراعتبارنہیں،چیف جسٹس ثاقب نثار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ سنا ہے ملزمان ہسپتال منتقل ہو گئے ہیں؟ بااثرملزم صبح جیل حکام کے کمرے ،رات کوگھرمیں ہوتے ہیں، انورمجید کوراولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کرادیتے ہیں، انورمجید ابھی تک فرانس کاپانی پیتے ہیں،سندھ کے ڈاکٹرز کی رپورٹس پراعتبارنہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی،سربراہ جے آئی ٹی نے کہا کہ انورمجید کوہسپتال منتقل کیاگیا ہے،انورمجید نے دل کی تکلیف کی شکایت کی تھی،ڈاکٹرز کی ہدایت پرہسپتال منتقل کیاگیا۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ انورمجید کوراولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کرادیتے ہیں،سندھ کے ڈاکٹرز کی رپورٹس پراعتبارنہیں،وکیل نے کہا کہ ملزم طاہررضا کے گھٹنے میں فریکچر ہے،عدالت نے سی ایم ایچ کراچی کوملزم کی رپورٹس کاجائزہ لینے کی ہدایت کردی،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ بااثرملزم صبح جیل حکام کے کمرے ،رات کوگھرمیں ہوتے ہیں،عدالت نے آئی جی سندھ کو 26 اکتوبرکوسپریم کورٹ طلب کر لیااوراومنی گروپ کے وکیل کی جے آئی ٹی رپورٹ فراہم کرنے کی استدعامستردکردی۔
وکیل این بی پی نے عدالت کو بتایا کہ اومنی گروپ نے بینکوں کے 23 ارب دینے ہیں،عدالت نے این بی پی کی درخواست پراومنی گروپ کونوٹس جاری کردیا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کامقصدکاروبار کوتباہ کرنانہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ چوری کے مال کاذکراومنی گروپ کیلئے نہیں تھا،اختیارات کاغلط استعمال کرنے والوں کیلئے کوئی ہمدردی نہیں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ انورمجیداورعبدالغنی مجید پہلے ہی بی کلاس میں ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ سندھ میں کتنااثررسوخ استعمال ہورہاہے،سب معلوم ہے،سندھ کے ڈاکٹرزسے عدالت کوکوئی مسئلہ نہیں،سیمی جمالی نے دباؤڈالے جانے کے پیغامات بھجوائے،یہ تاثرنہ دیاجائے کہ عدالت سندھی ڈاکٹروں سے تعصب برت رہی ہے،انورمجیدکوکراچی سے یہاں لانے کاسوچ رہاہوں۔
وکیل نے کہا کہ انورمجیدکوبلڈپریشراوردیگرعارضہ بھی لاحق ہے،عدالت کی وجہ سے انورمجیدکومیڈیکل سہولتیں نہیں ملیں،جیل عملہ عدالت کے ڈرسے تعاون نہیں کرتا،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں،انورمجیدکواڈیالہ جیل منتقل کردیتے ہیں،24 گھنٹے انورمجیدکوڈاکٹرکی سہولت ہوگی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس میں 91 ارب کی ٹرانزیکشنزہوئیں،اومنی گروپ کے اکاؤنٹس غیرمنجمد کردیتے ہیں،آپ 91ارب کے فراڈکی حقیقت سامنے لانے کی اجازت نہیں دے رہے، انورمجید ابھی تک فرانس کاپانی پیتے ہیں،عدالت نے کہا کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی مزیدسماعت 26 اکتوبرکوکراچی میں ہوگی۔