’پاکستان نے افغان طالبان کے بانی اس شخص کو جیل سے رہا کر دیا ہے تاکہ۔۔۔‘ سب سے بڑا دعویٰ سامنے آ گیا ، تہلکہ برپا ہو گیا

’پاکستان نے افغان طالبان کے بانی اس شخص کو جیل سے رہا کر دیا ہے تاکہ۔۔۔‘ سب ...
’پاکستان نے افغان طالبان کے بانی اس شخص کو جیل سے رہا کر دیا ہے تاکہ۔۔۔‘ سب سے بڑا دعویٰ سامنے آ گیا ، تہلکہ برپا ہو گیا

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں قید افغان طالبان کے بانی ملا عبدالغنی برادر جسے ” ملا برادار “ نے نام سے جانا جاتا ہے ، کو جیل سے رہا کر دیا گیاہے ۔

نجی انگیریز ی اخبار ” دی نیوز “ نے دعویٰ کیاہے کہ حال ہی میں قطر کے اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا اور سینئر لیڈر شپ سے اہم ملاقاتیں کیں اور ذرائع کا کہناہے کہ ملابرادر کو قطر ی حکومت کی درخواست پر ہی رہا کیا گیاہے ۔ملا بردار کو سیکیورٹی فورسز نے 2010 میں ایک آپریشن کے دوران گرفتار کیا تھا ۔ یہ بھی دعویٰ کیا جاتاہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کی جانب سے ملا بردار کو پاکستان میں رہا کیا گیا تھا تاکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں لیکن اسے افغان حکومت کی عائد کردہ ناقابل قبول شرائط کی بنا پرآزاد نہیں کیا گیا ۔

ملابرادر ان چار افراد میں سے ایک ہے جنہوں نے 1994 میں طالبان تحریک کی بنیاد رکھی ، ملابردار تحریک طالبان میں کئی اہم عہدوں پر بھی رہا تاہم 2001 کے بعد وہ فرار ہو کر پاکستان آ گیااور 2010 میں ایک آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے اسے گرفتار کر لیا ۔یہ تاثر بھی موجود ہے کہ ملابرادر کی رہائی افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات میں مدد گار ثابت ہو گی کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور امن مذاکرات کے نئے دور کا آغاز کریں ۔

مزید :

قومی -