” آپ پہلے میاں صاحب۔۔۔“ احتسا ب عدالت نے یوسف رضا گیلانی کو روسٹرم پر بلایا تو پیپلز پارٹی رہنما نے کٹہرے میں جا کر نوازشریف کے کیس سے متعلق کیا کہا ؟ جانئے

” آپ پہلے میاں صاحب۔۔۔“ احتسا ب عدالت نے یوسف رضا گیلانی کو روسٹرم پر بلایا ...
” آپ پہلے میاں صاحب۔۔۔“ احتسا ب عدالت نے یوسف رضا گیلانی کو روسٹرم پر بلایا تو پیپلز پارٹی رہنما نے کٹہرے میں جا کر نوازشریف کے کیس سے متعلق کیا کہا ؟ جانئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق نیب ریفرنس، سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ریفرنسز نمٹانے کے بعد سننے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف کی آج نیب ریفرنسز کے سلسلے میں پیشی کے موقع پر اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر ایک میں ملاقات ہوئی۔عدالت نے یوسف رضا گیلانی کو پہلے روسٹرم پر بلا لیا، تاہم نیب پراسیکیوٹر عدالت میں موجود نہیں تھے۔جس پر یوسف رضا گیلانی نے جج ارشد ملک سے کہا کہ آپ پہلے میاں صاحب کا کیس سن لیں، میں انتظار کرلیتا ہوں۔تاہم جج احتساب عدالت نے ریمارکس دیئے کہ میاں صاحب کے کیس میں پورا دن لگے گا۔

دوران سماعت عدالت نے یوسف رضاگیلانی کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر نیب کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کے خلاف ریفرنس کی سماعت نواز شریف کے خلاف ریفرنسز نمٹانے کے بعد کرنے کا فیصلہ کیا۔بعدازاں احتساب عدالت نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے رواں برس 6 ستمبر کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف احتساب عدالت میں پیشی کیلئے گئے تو آگے وہاں پر یوسف رضا گیلانی سے ملاقات ہو گئی جس دوران دونوں نے ایک دوسرے کا حال احوال پوچھا ۔اچانک ہونے والی مختصرملاقات میں یوسف رضا گیلانی نے نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیب ادارے کو با اختیار اور آزاد ہونا چاہیے ،کئی سالوں سے نیب کورٹ آ رہے ہیں ، ابھی اور بھی وزیراعظم پیش ہوں گے ،چار آ چکے ہیں اور پانچواں بھی آ ئے گا ۔ نوازشریف مسلسل ان کی باتیں سن کر مسکراتے رہے جبکہ یوسف رضاگیلامی کے چہرے پر بھی مسکراہٹ تھی ۔پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہناتھا کہ وزیراعظم کو یہ نہیں کہناچاہیے کہ میں فلاں کو پکڑوں گا ۔

مزید :

قومی -