تحریک انصاف کی حکومت اعتمادکھوچکی،لگتاہے مدت پوری نہیں کرپائے گی،شاہد خاقان عباسی

تحریک انصاف کی حکومت اعتمادکھوچکی،لگتاہے مدت پوری نہیں کرپائے گی،شاہد ...
تحریک انصاف کی حکومت اعتمادکھوچکی،لگتاہے مدت پوری نہیں کرپائے گی،شاہد خاقان عباسی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اعتمادکھوچکی ہے،لگتاہے حکومت مدت پوری نہیں کرپائے گی۔

لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام میں مقبولیت کھوچکی ہے، لگتاہے حکومت مدت پوری نہیں کرپائے گی،انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کا آپشن اپوزیشن کے پاس ہوتا ہے ،تحریک عدم اعتماد حالات پر منحصر ہے تاہم اس پرکوئی مشاورت نہیں ہوئی،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آصف زرداری کی جانب سے ابھی کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ نوازشریف سوبارسے زائدعدالتوں میں پیش ہوچکے ہیں، مسلم لیگ ن تمام اداروں کا احترام کرتی ہے،میں اتنی بار عدالتوں میں پیش نہیں ہواجتنی بارنوازشریف پیش ہوئے، انصاف سب کےلئے برابر ہونا چاہیے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -