ہر دلعزیز لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان گوادر میں کس چیز کا افتتاح کر رہے ہیں ؟ سب سے بڑی خوشخبری آ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ اس وقت کمانڈر سدر کمانڈ کے سربراہ کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں تاہم سوشل میڈیا پر حکومت پاکستان کی جانب سے ایسا شاندار پیغام جاری کر دیا گیا کہ سن کر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی ۔
تفصیلات کے مطابق گوادر میں سب سے بڑا مسئلہ صاف پانی کی فراہمی تھا جو کہ حکومت کے اقدامات کے باعث اب حل ہو گیاہے ، ٹویٹر پر حکومت کے آفیشل پیج یہ تصویر جاری کی گئی ہے اور اس کے ساتھ پیغام لکھا گیاہے کہ گوادر میں سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کے پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیاہے جو کہ یومیہ دو لاکھ گیلن پانی فراہم کرے گا ۔پلانٹ کا افتتاح بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کیا ۔