مارگلہ پہاڑیوں پر درختوں کی کٹائی سے متعلق کیس ،سی ای او کنٹونمٹ بورڈ کل سپریم کورٹ طلب

مارگلہ پہاڑیوں پر درختوں کی کٹائی سے متعلق کیس ،سی ای او کنٹونمٹ بورڈ کل ...
مارگلہ پہاڑیوں پر درختوں کی کٹائی سے متعلق کیس ،سی ای او کنٹونمٹ بورڈ کل سپریم کورٹ طلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے مارگلہ پہاڑیوں پر درختوں کی کٹائی سے متعلق کیس میں سی ای او کنٹونمٹ بورڈ کو کل طلب کر لیاہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے مارگلہ پہاڑیوں پردرختوں کی کٹائی سے متعلق کیس کی سماعت کی ، جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا اسلام آبادہائیکورٹ نے فیصلہ کردیاہے؟عائشہ حامد ایڈووکیٹ نے کہا کہ فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے نے کہا کہ سرویئرجنرل سے کہاتھا راولپنڈی اوراسلام آبادکی حدودکاتعین کریں،اسلام آباد کی حدود پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ساتھ لگتی ہے،ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ آئی 13، آئی 12 پرراولپنڈی کنٹونمنٹ کا دعویٰ ہے،سرویئرجنرل نے پلرلگائے وہ کنٹونمنٹ بورڈنے توڑدیئے،عدالت نے نے سی ای اوکنٹونمنٹ بورڈ کوکل طلب کرلیا،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اسلام آباد راولپنڈی کی حدودکاکوئی تنازع ہے توحل کریں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -