اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پھر موخر

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پھر موخر
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پھر موخر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پھرموخر کردی۔ وصولیوں کاعمل بہترہونے تک بجلی کی قیمت نہیں بڑھانے دوں گا۔بجلی کے واجبات کی وصولی کاعمل بہتربنانے کی ضرورت ہے۔ وزیرخزانہ اسدعمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں دو نکاتی ایجنڈے پر غور کیا کیا۔اسدعمر نے کہا کہ ایک ماہ سے وصولیوں کاعمل بہتربنانے کاکہہ رہے ہیں،نتائج نہیں مل رہے۔ نیپراکی سفارش من وعن تسلیم نہیں کریں گے۔بجلی کی قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کریں گے۔بدھ کواقتصادی رابطہ کمیٹی کاخصوصی اجلاس بلایاگیا ہے جس میں بجلی واجبات کی وصولیوں کامعاملہ زیرغورآئےگا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -