ناصر جمشید کی سپاٹ فکسنگ میں سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا گیا

ناصر جمشید کی سپاٹ فکسنگ میں سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا گیا
ناصر جمشید کی سپاٹ فکسنگ میں سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید کی جانب سے سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے ان پر 10 سالہ پابندی برقرار رکھی ہے تاہم کرکٹ یا مینجمنٹ میں رول دینے پر پابندی اور بلیک لسٹ سے نام نکالنے کی اپیل منظور کرلی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں رواں سال کرکٹر ناصر جمشید پر 10 سال کی پابندی عائد کی تھی جس کے خلاف کرکٹر نے اپیل دائر کی تھی۔ٹریبونل نے ناصر جمشید کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے، انہیں کرکٹ یا مینجمنٹ میں رول دیئے جانے پر بھی پابندی لگائی تھی۔ناصر جمشید کی اپیل پر جسٹس (ر) حامد فاروق نے سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا اور کرکٹر کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے ان پر عائد 10 سالہ پابندی کو برقرار رکھا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے دوران سامنے آنے والے سپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی نے ناصر جمشید کو مرکزی کردار قرار دیا تھا۔اس کیس میں خالد لطیف، شرجیل خان اور شاہ زیب حسن سزا بھگت رہے ہیں جب کہ فاسٹ بولر محمد عرفان اپنی سزا کاٹ چکے ہیں۔

مزید :

کھیل -