چینی کی فی کلوقیمت میں ایک دم اتنا اضافہ ہو گیا کہ سن کر عوام کے چیخیں نکل جائیں گی

چینی کی فی کلوقیمت میں ایک دم اتنا اضافہ ہو گیا کہ سن کر عوام کے چیخیں نکل ...
چینی کی فی کلوقیمت میں ایک دم اتنا اضافہ ہو گیا کہ سن کر عوام کے چیخیں نکل جائیں گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان اس وقت اپنی ٹیم کے ہمراہ پاکستان میں جاری معاشی بحران پر قابو پانے کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں تاہم اس کے باوجود بھی مہنگائی بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور عوام کی پریشانیوں میں روز بہ روز اضافہ ہی ہوتا چلاجارہا ہے اور اب چینی کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیاہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چینی کی قیمت میں دو روپے کا اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 51 روپے ہو گئی ہے ، ہول سیل کی قیمت میں اضافے کے بعد ریٹیل مارکیٹ میں فی کلو کی قیمت 55 روپے سے بڑھ کر 57 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے باعث عوام پہلے ہی ڈرے ہوئے تھے جبکہ ڈالر کی پرواز ابھی جاری ہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے دو روزہ دورے پر آج سعودی عرب کیلئے روانہ ہو رہے ہیں اور انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری لانے کا بیٹرا اٹھا لیاہے ۔

مزید :

قومی -بزنس -