مراد سعید کارکردگی کے لحاظ سے دیگر وزراءسے سب سے آگے

مراد سعید کارکردگی کے لحاظ سے دیگر وزراءسے سب سے آگے
مراد سعید کارکردگی کے لحاظ سے دیگر وزراءسے سب سے آگے

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم کی کابینہ نے 100 روزہ پلان کے بیشتر اہداف حاصل کر لیے، وفاقی وزیر مراد سعید کارکردگی کے لحاظ سے دیگر وزرا سے آگے نکل گئے۔

روزنامہ دنیا کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے اعلان کیے جانے والے 100 روزہ پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے کابینہ اراکین کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جس میں رپورٹ پیش کی گئی۔

وزیراعظم کی جانب سے دیے گئے بیشتر اہداف حاصل کرلیے گئے، وزیرمملکت برائے مواصلات مراد سعید کارکردگی میں اول نمبر پر رہے انہوں نے 1 ارب روپے کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروائی۔

کارکردگی سے متعلق اجلاس میں بتایا گیا کہ عمران خان کی ہدایت پر وزیراعظم ہائوس کی سیکڑوں گاڑیاں نیلام کی گئیں جن سے حاصل ہونے والی 11 کروڑ روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی گئی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -قومی -