عدلیہ مخالف بیانات کیس،فیصل رضاعابدی کی درخواست ضمانت مسترد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے عدلیہ مخالف بیانات کیس میں پیپلزپارٹی کے سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کی درخواست ضمانت مستردکردی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے عدلیہ مخالف بیانات کیس میں سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کی درخواست ضمانت کی سماعت کی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایف آئی آر کے مطابق فیصل رضا عابدی کیخلاف دفعات ناقابل ضمانت ہیں، عدالت نے پیپلزپارٹی کے سابق سینٹر کی درخواست ضمانت مستردکردی۔