7ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ،چینی انجینئرز کا احتجاج

7ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ،چینی انجینئرز کا احتجاج
7ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ،چینی انجینئرز کا احتجاج

  

سوات (ویب ڈیسک)ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں کام کرنے والے چینی انجینئرز کا تنخواہوں کی عدم فراہمی پر احتجاج، چینی اہلکاروں نے پراجیکٹ پر کام کرنا چھوڑ دیا۔

روزنامہ دنیا کے مطابق 84 میگا واٹ کے پاور پراجیکٹ میں کام کرنے والے 7چینی اہلکاروں نے 7 ماہ سے تنخواہوں کی عدم فراہمی پر پراجیکٹ پر کام کرنا چھوڑ دیا اور پراجیکٹ کنٹریکٹر کے خلاف پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج کیا۔

پلے کارڈز پر چینی زبان میں نعرے بھی درج تھے۔ چینی انجینئرز کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ پر کام کرنے والے چینی اہلکاروں کی تنخواہیں 7 ماہ سے بند ہیں۔ پولیس نے احتجاجاً کام چھوڑنے والے چینی انجینئرزکو اپنی حفاظت میں سوات کے علاقے بحرین پہنچا دیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر قاضی عنایت اللہ کا کہنا تھا کہ کنٹریکٹرسے بات ہو گئی ہے اور جلد تنخواہوں کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -سوات -