ہاؤسنگ منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجرثابت ہوگا،کوشش ہوگی پہلے مرحلے میں 5 ہزارگھربنائے جائیں،میاں محمود الرشید

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ ہاؤسنگ منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجرثابت ہوگا،کوشش ہوگی پہلے مرحلے میں 5 ہزارگھربنائے جائیں۔
وزیر ہاﺅسنگ پنجاب محمودالرشیدکا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ ہاؤسنگ منصوبے کیلئے ابھی جگہ فائنل نہیں کی،معذورطبقے کیلئے منصوبے میں ایک فیصدکوٹہ رکھاہے۔