نیب کو سیاسی انتقام کےلئے استعمال کیاجارہاہے،مریم اورنگزیب

نیب کو سیاسی انتقام کےلئے استعمال کیاجارہاہے،مریم اورنگزیب
نیب کو سیاسی انتقام کےلئے استعمال کیاجارہاہے،مریم اورنگزیب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا ہے کہ نیب کو سیاسی انتقام کےلئے استعمال کیاجارہاہے ۔نیب کی حرکتیں بتاتی ہیں کہ وہ آزاد نہیں ۔حکومت کی ساتھ بیٹھے حمایتیوں کی بھی رائے ہے کہ نااہلوں کاٹولہ اکٹھاہوگیاہے۔حکومتی نااہلی کے باعث برطرفی کی آوازیں آرہی ہیں۔آصف زرداری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ زرداری صاحب کے بیان کواس کے تناظرمیں سمجھناضروری ہے۔نیب کی خاموشی عمران نیازی اور نیب کے گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے۔انھوں نے کہا کہ شہبازشریف سے سوالات ،نیب کی بنددروازے کی کارروائی پرویزالہیٰ کوکیسی پتالگی؟۔وزیراعظم عمران خان ذہنی اورجسمانی طور پر ڈی چوک سے باہر آئیں ۔چور چور ڈاکوو¿ں کی گردان کے ذریعے روز تماشا کیاجاتاہے۔اپوزیشن نے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔اپوزیشن نے6 اراکین کی معطلی کیخلاف بجٹ پربحث کابائیکاٹ کررکھا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہوگا۔ اسمبلی اجلاس میں بجٹ پربحث اپوزیشن کے بغیرجاری رہے گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -